سايٹ دفتر حضرت آيت ا... العظمي صافي گلپايگاني
Published on سايٹ دفتر حضرت آيت ا... العظمي صافي گلپايگاني (https://old.saafi.com)

مرکز > کرونا کی بیماری کے متأثرین کی مدد کے لئے نصف سہم امام علیہ السلام کو خرچ کرنے کی اجازت

کرونا کی بیماری کے متأثرین کی مدد کے لئے نصف سہم امام علیہ السلام کو خرچ کرنے کی اجازت

بسمه تعالی

بخدمت جناب مرجع عالیقدر حضرت آیت‌الله العظمی صافی گلپایگانی دامت‌برکاته

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

آپ کی خدمت میں عرض ہے کہ موجودہ حالات میں کچھ لوگوں کو اقتصادی حوالے سے بہت دشوار اور پریشان کن صورت حال کا سامنا ہے ۔ کرونا بیماری کے متأثرین کی مدد کے سہم مبارک امام علیہ السلام کو خرچ کرنے  کے لئے آپ جناب کا کیا نظریہ ہے ۔

التماس دعا

کچھ مقلدین

 

بسمه تعالی

مؤمنین سوال میں مذکور ضرورت مندوں (یعنی کرونا کی بیماری کے متأثرین) کی مدد کے لئے نصف سہم مبارک امام علیہ السلام کو خرچ کر سکتے ہیں ۔ ان‌شاءالله تعالی حضرت ولی عصر عجل الله تعالی فرجه الشریف کی عنایات سے پریشانیوں کا خاتمہ  ہو ۔

لطف الله صافی

١٧ شعبان المعظم سنہ ١٤٤١ہجری

Sunday / 12 April / 2020
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی صافی گلپایگانی تلفن: 37479-025 فکس: 37717479-025 پیامک: 30007479

Source URL:https://old.saafi.com/ur/news/8304