سايٹ دفتر حضرت آيت ا... العظمي صافي گلپايگاني
Published on سايٹ دفتر حضرت آيت ا... العظمي صافي گلپايگاني (https://old.saafi.com)

مرکز > امام حسین علیہ السلام کی عزاء میں کالے کپڑے پہننے سے متعلق سوال

امام حسین علیہ السلام کی عزاء میں کالے کپڑے پہننے سے متعلق سوال

بسم الله الرحمن الرحیم

محترم جناب آیت الله العظمی صافی گلپایگانی ‌مدظله العالی صاحب

السلام علیكم و رحمة الله و برکاتہ ؛

ہم سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے ایّام عزاء کی مناسبت سے آپ کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہیں ۔ کیا سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے لئے ماہ محرم میں پورا مہینہ کالے کپڑے پہننا وارد ہوا ہے یا یہ بطور مطلق کراہت رکھتا ہے ؟

 

بسم الله الرحمن الرحیم

علیكم السلام و رحمة الله وبرکاتہ ؛
 سرور و سالار شہیداں حضرت امام حسین علیه آلاف التحیة و الثناء کی عزاء کے عنوان سے کالے کپڑے پہننا مطلوب ہے ، اگرچہ محرم الحرام میں پورا مہینہ کالے کہڑے پہنے جائیں ۔ و الله العالم
لطف الله صافی
3 محرم الحرام سنہ 1433 ہجری 

 

Tuesday / 10 August / 2021
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی صافی گلپایگانی تلفن: 37479-025 فکس: 37717479-025 پیامک: 30007479

Source URL:https://old.saafi.com/ur/news/6798