سايٹ دفتر حضرت آيت ا... العظمي صافي گلپايگاني
Published on سايٹ دفتر حضرت آيت ا... العظمي صافي گلپايگاني (https://old.saafi.com)

مرکز > شیعوں کے مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی صافی گلپایگانی کا ہندوستان کے وزیر اعظم کے خوبصورت عمل کو سراہنا

شیعوں کے مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی صافی گلپایگانی کا ہندوستان کے وزیر اعظم کے خوبصورت عمل کو سراہنا
تقدیر آیت الله العظمی صافی کا ہندوستان کے وزیر اعظم کے خوبصورت عمل کو سراہنا

بسم الله الرحمن الرحیم

جناب حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج سید کلب جواد نقوی زید توفیقہ

السلام  علیکم

ہم عید سعید  غدیر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اور ہمیں یہ معلوم ہوا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی صاحب نے ہندوستان میں لوگوں کے جمع غفیر  میں اس وقت اپنی تقریر روک دی کہ جب اسپیکر سے  صداء توحید  اور اسلام کی آسمانی و ملکوتی ندا یعنی اذان نشر ہو رہی تھی۔اور آپ نے اس جلسہ میں لوگوں سے کہا کہ اذان کے احترام میں اس کے اختتام تک خاموشی اختیار کی جائے۔

شیعوں کے مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپا یگانی نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس خوبصورت  عمل کو سراہتے ہوئے اسے قابل تحسین قرار دیا ہے اور فرمایا ہے کہ جناب عالی ان کی طرف سے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کریں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیشہ دنیا میں اتحاد، صلح اور محبت و مہربانی کی فضا حاکم رہے۔ کامیاب و کامران رہیں۔

 قم /دفتر حضرت آیت الله العظمی صافی گلپایگانی
 1437/12/20هجری قمری
 بمطابق 1395/7/1

Thursday / 22 September / 2016
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی صافی گلپایگانی تلفن: 37479-025 فکس: 37717479-025 پیامک: 30007479

Source URL:https://old.saafi.com/ur/news/5163