سايٹ دفتر حضرت آيت ا... العظمي صافي گلپايگاني
Published on سايٹ دفتر حضرت آيت ا... العظمي صافي گلپايگاني (https://old.saafi.com)

مرکز > آية اللہ العظميٰ صافي گلپائگاني كي نظر ميں گدائي اور مصنوعي ناخن كا شرعي حكم

آية اللہ العظميٰ صافي گلپائگاني كي نظر ميں گدائي اور مصنوعي ناخن كا شرعي حكم

س ۔ عورتوں كے لئے مصنوعی ناخن لگوانے كا كیا حكم ہے ؟ 
جواب ۔ ایسا مصنوعی ناخن لگوانا جس كو وضو و غسل كرتے وقت نكالا نہ جا سكتا ہو ، شرعاً جائز نہیں ہے لیكن اگر كسی نے لگوا لیا ہے تو اگر ممكن ہو تو اسے نكال دے تاكہ معمول كے مطابق غسل اور وضو كر سكے اور اگر نكالنا ممكن نہیں ہے تو اسی طرح سے غسل اور وضو جبیرہ كے طور پر كرے اور احتیاط كے طور پر تیمم بھی كرے ۔

س ۔ ہونٹ یا بھنووں پر گدائی كروانے كا كیا حكم ہے ؟ 
جواب ۔ اگر یہ عمل كھال تك پانی پہنچنے میں مانع نہیں ہے تو كوئی حرج نہیں ہے البتہ چونكہ یہ زینت ہے اسلئے اسے نامحرم سے چھپانا واجب ہے ۔

Thursday / 15 January / 2015
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی صافی گلپایگانی تلفن: 37479-025 فکس: 37717479-025 پیامک: 30007479

Source URL:https://old.saafi.com/ur/news/1228