سايٹ دفتر حضرت آيت ا... العظمي صافي گلپايگاني
Published on سايٹ دفتر حضرت آيت ا... العظمي صافي گلپايگاني (https://old.saafi.com)

مرکز > مرحوم آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی تشییع جنازہ کل ادا کی جائے گی

مرحوم آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی تشییع جنازہ کل ادا کی جائے گی

بسم الله الرحمن الرحیم
السلام علیک یا اباعبدالله و علی الارواح التی حلت بفنائک و اناخت برحلک

ایران کے معزز اور مؤمن عوام کو مطع کیا جاتا ہے کہ زعیم حوزات علمیہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی تشییع جنازہ اور الوداعی رسومات کل بروز بدھ صبح ۱۰ بجے قم المقدس میں جہاد اسکوائر پر واقع مدرسہ امام خمینی سے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر تک منعقد ہوں گی ۔

تقویٰ اور فقاہت کے پیکر حضرت آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی مؤکد وصیت کی بنا پر آپ کو سرور شہیداں حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کے حرم مطہر میں سپرد خاک کیا جائے گا  اور صبح قیامت تک آپ آستان ملائک کے جوار میں متنعم رہیں گے ۔ انشاء اللہ ۔

 وَ سلام عَلَیه یَوْمَ وُلِدْ وَ یَوْمَ یموت وَ یَوْمَ یبعث حَیًّا

مراسم ارتحال کے انعقاد کی کمیٹی 

Tuesday / 1 February / 2022
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی صافی گلپایگانی تلفن: 37479-025 فکس: 37717479-025 پیامک: 30007479

Source URL:https://old.saafi.com/ur/news/8553