سايٹ دفتر حضرت آيت ا... العظمي صافي گلپايگاني
Published on سايٹ دفتر حضرت آيت ا... العظمي صافي گلپايگاني (https://old.saafi.com)

مرکز > فقیه ِ مجاہد آیت الله مومن (ره ) کی رحلت کے موقع پر آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی کا تعزیتی پیغام

فقیه ِ مجاہد آیت الله مومن (ره ) کی رحلت کے موقع پر آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی کا تعزیتی پیغام

 

بسم الله الرحمن الرحیم
إنّا لله و إنّا إلیه راجعون

عالم ربانی آیت ‌الله آقای حاج شیخ محمد مؤمن رحمه الله علیه کی رحلت بہت ہی دکھ اور افسوس کا باعث ہے ۔

اس فقیہ نے اپنی بابرکت زندگی کلمۃ اللہ کی سربلندی ، اہل بیت اطہار علیہم السلام کے معارف کی تبلیغ و ترویج ، نشر و اشاعت ، فاضل شاگردوں کی تربیت اور لوگوں کی ہدایت کرنے میں بسر کی ۔ تقویٰ ، زہد اور سادہ زیستگی آپ کے رفتار و کردار میں واضح طور پر نمایاں تھی ۔

میں انتہائی افسوس سے اس علمی شخصیت کے فراق پر حوزیہ علمیہ ، آپ کے شاگردوں ، مکرم فرزندوں اور بالخصوص جناب حجة الاسلام حاج شیخ احمد مؤمن کی خدمت میں تسلیت تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند کریم کی بارگاہ میں اس فقید سعید کی مغفرت و رحمت کی دعا کرتا ہوں ۔

۱۶ جمادی الثانی۱۴۴۰ ہجری

لطف الله صافی

Saturday / 2 March / 2019
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی صافی گلپایگانی تلفن: 37479-025 فکس: 37717479-025 پیامک: 30007479

Source URL:https://old.saafi.com/ur/news/7682