سايٹ دفتر حضرت آيت ا... العظمي صافي گلپايگاني
Published on سايٹ دفتر حضرت آيت ا... العظمي صافي گلپايگاني (https://old.saafi.com)

مرکز > دہشت کرد تنظیم داعش کے خاتمے کی مناسبت سے مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی کا پیغام

دہشت کرد تنظیم داعش کے خاتمے کی مناسبت سے مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی کا پیغام

بسم الله الرحمن الرحیم
«وَ مَا رَمَیتَ إذ رَمَیتَ وَ لکِنَّ اللهَ رَمی»

خداوند متعال کا بے حد شکر ہے کہ خدائے بزرگ وبرتر نے اپنے فضل و کرم اور حضرت ولی عصر امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خاص عنایات سے سپاہ اسلام کو سپاہ کفر اور انسان دشمن سپاہ پر کامیابی عطا فرمائی ۔ دشمن اپنے افکار سے شیطان اور صیہونزم کی خدمت میں عمل پیرا تھا کہ جو اسلام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے خلاف سازشیں کر رہا تھا ۔

وہابیت اور اس کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی تخریب کار اور دہشت گرد تنظیم داعش کے جرائم اور تخریب کاریوں کی کوئی حد نہیں تھی اور الحمد للہ آج دنیا کے مسلمانوں اور بالخصوص اس علاقے کے مسلمانوں کو ان کے شرّ سے نجات ملی ہے ۔ اس عظیم فتح کے موقع پر ہم خدائے بزرگ و برتر کے شکرگذار ہیں ۔
ہم اس عظیم فتح کی مناسبت سے حضرت بقیة الله الاعظم ارواح العالمین له الفداء کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں ۔ اور ہم عراق ، لبنان اور شام کی مظلوم عوام ، بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کی سربلند ملت ، ملک کی مسلح افواج ، ہمیشہ سرفراز رہنے والے سپاہ پاسداران اور باافتخار سردار جناب الحاج قاسم سلیمانی کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ جن کا اس کامیابی میں کلیدی کردار ہے ۔ اور ہم شہداء کی طیب ارواح پر درود و سلام بھیجتے ہیں ۔ «وَ مَا النَّصر إلَّا مِن عِندِ اللهِ العَزیزِ الحَکیم»
3 ربیع الاوّل سنہ 1439 ہجری
لطف الله صافی

Wednesday / 22 November / 2017
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی صافی گلپایگانی تلفن: 37479-025 فکس: 37717479-025 پیامک: 30007479

Source URL:https://old.saafi.com/ur/news/7029