سايٹ دفتر حضرت آيت ا... العظمي صافي گلپايگاني
Published on سايٹ دفتر حضرت آيت ا... العظمي صافي گلپايگاني (https://old.saafi.com)

مرکز > عید الزہراء علیہا السلام کے متعلق حضرت آيت الله العظمی صافی گلپایگانی کا نظریہ

عید الزہراء علیہا السلام کے متعلق حضرت آيت الله العظمی صافی گلپایگانی کا نظریہ

بسمه تعالی

مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی صافی گلپایگانی

السلام علیکم؛

مجھے اور کچھ دوستوں کو ایک سوال درپیش ہے اور اس شک و شبہ کو رفع کرنے کے لئے ہم آپ سے راہنمائی لینا چاہتے ہیں اور ہمارا سوال عید الزہراء علیہا السلام کے متعلق ہے کہ کیا ایک شیعہ مسلمان کے لئے ایسی محافل کا انعقاد کرنا صحیح ہے؟

شکریہ

 

بسم الله الرحمن الرحیم

علیكم السلام و رحمةالله

ج۔ایسی محافل ومجالس میں صحیح احادیث و روایات اور تاریخ سے اہلبیت اطہار علیہم السلام کے فضائل و مناقب اور ان ہستیوں کی تعلیمات و معارف اور ان کی ہدایات، ان کی حقانیت کے دلائل اور ان کے دشمنوں کے ظلم کو ذکر کرنا چاہئے۔نیز بعض امور انجام دینے کے لئے زمان و مکان اور ان کے تقاضوں کا مکمل طور پر خیال رکھنا چاہئے۔

لطف الله صافی

ربیع الاول1433

Monday / 23 May / 2016
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی صافی گلپایگانی تلفن: 37479-025 فکس: 37717479-025 پیامک: 30007479

Source URL:https://old.saafi.com/ur/news/4969